کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر چیمبر احمد حسن مٹو کی قیادت میں اسلام آباد میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کا وزٹ کیا۔ پرنسپل ادارہ نے عبد القیوم گوندل، ڈائریکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ سکول کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا۔
وفد میں سابق صدور چوہدری وحید الدین، ثوبان ظہیر بٹ، ایگزیکٹو ممبران علی شان جمشید، عمران وڑائچ، شیخ عمران عباس، عادل اشرف بھٹہ، چوہدری عابد پوربا، سیلمان ولایت بٹ، راجہ محمد انیس، عاکف سعید، مرزا اویس، عثمان ڈار، سفران ناظر، چاند حاجی محمد زاہد، حاجی جاوید اقبال، عثمان مظفر اور حاجی آصف، وائس چیئرمین ٹرانسپورٹ گجرات سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اس وزٹ کا مقصد تعلیمی نظام، سہولیات اور بچوں کی تعلیمی ترقی کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا اور سکول کے مختلف شعبوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔
