ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم) ڈنگہ مین بازار میں ٹریفک رش اور بدترین ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔ مصروف ترین اوقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک پولیس کی کمزور حکمتِ عملی شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔
اس صورتحال کے باعث اسکول چھٹی کے اوقات میں طالبات اور خواتین کو راہ گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس مکمل طور پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے اور کسی بھی مؤثر حکمت عملی کے بغیر ٹریفک کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنائی جائے، اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں اور مؤثر حکمت عملی بنا کر شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔
