ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) انچارج عوامی رابطہ آفس مسلم لیگ ن ہیلاں روڈ ڈنگہ و ترجمان ٹو ایم این اے قیصر اسحاق مغل نے کہا ہے کہ ایم این اے این اے 65 چوہدری نصیر احمد عباس سدھو ڈنگہ اور علاقہ کے لوگوں کے مسائل سننے کے لئے 28 نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز جمعہ عوامی رابطہ آفس مسلم لیگ ن ہیلاں روڈ ڈنگہ میں آئیں گے۔ وہ ڈنگہ اور نواحی 12 یونین کونسلوں کے لوگوں کے ذاتی اور اجتماعی مسائل کے علاوہ دیگر امور پر وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان ایم این اے قیصر اسحاق مغل نے مزید کہا ہے کہ چوہدری نصیر عباس سدھو ڈنگہ آمد کے موقع پر مختلف محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود ہونگے
ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو لوگوں کے مسائل سننے کیلئے 28 نومبر بروز جمعۃ المبارک عوامی رابطہ آفس ڈنگہ میں موجود ہونگے: قیصر اسحاق مغل
