پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت طے تھی تاہم آخری لمحات میں ٹرائل ملتوی کر دیا گیا۔ کیس کی نئی تاریخ کے بارے میں جوڈیشل کمپلیکس میں بعد ازاں آگاہ کیا جائے گا۔
اس مقدمے میں پراسیکیوژن نے گزشتہ سماعت پر وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جواب الجواب دینا تھا۔ اس سے قبل بھی 29 اکتوبر کی سماعت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے باعث کیس کی پیش رفت مسلسل تعطل کا شکار ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کے جیل ٹرائل کی بار بار منسوخی کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے اور نئی تاریخ کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
