نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) 26 نومبر 2026 کو ڈبلیو ایچ او کے ٹیکنیکل بورڈ کے رکن مسٹر اونیوو کی قیادت میں غیر ملکی وفد نے یونین کونسل برنالی کے گاؤں دھنی میں میزلز و روبیلا (MR) مہم کے سلسلے میں آؤٹ ریچ ٹیم کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھاریاں ڈاکٹر وحید کامران، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عاطف اور AEFI فوکل پرسن ڈاکٹر مہروش ظہیر بھی موجود تھیں۔
وفد نے کِٹ اسٹیشن کی برانڈنگ، ویٹنگ ایریا، ٹیلی شیٹس، ڈیلی ٹارگٹس، کوریج رپورٹس، AEFI دستاویزات، روزانہ کے Missed بچوں کے ریکارڈ، نقشوں اور تمام لاجسٹکس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اس دوران ایم آر ویکسینیشن کے عمل، کولڈ چین سسٹم، ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔
غیر ملکی وفد نے ٹیم کی کارکردگی، سسٹمز کی فعالیت اور مجموعی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور یو سی برنالی کی ٹیم کی تعریف کی۔ وفد نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے اور اسی دن کی کوریج مزید بہتر بنائی جائے۔
