ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم ) سینئر کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے قصیر اسحاق مغل اور رانا صاحب نواز نے SDO واپڈا ڈنگہ وسیم اقبال کے دفتر کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہر میں بجلی کی موجودہ صورتحال، بالخصوص سپلائی میں بار بار آنے والے خلل اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قصیر اسحاق مغل اور رانا نواز نے SDO وسیم اقبال کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے مستقبل میں ایسے مسائل کے سدباب کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی سہولیات، شفافیت اور مؤثر سروس ڈلیوری کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ شہر بھر میں بجلی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔
