نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے مختلف مراکزِ صحت کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ، رورل ہیلتھ سنٹر ڈنگہ اور رورل ہیلتھ سنٹر دلانوالہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ نے عملے کی حاضری چیک کی، مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے میزلز و روبیلا ویکسینیشن کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور مہم کی مؤثر انجام دہی کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے آر ایچ سی دلانوالہ کی ریویمپنگ کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکے دار کو ہدایت کی کہ تعمیر و بحالی کا کام بروقت اور معیاری بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
آخر میں سی ای او ہیلتھ نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، شجرکاری اور گرین بیلٹس کی تیاری کے لیے واضح احکامات جاری کیے، تاکہ مریضوں اور عوام کو بہتر، صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
