سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی جیت حاصل کرلی

سری لنکا نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے برائن بننیٹ 34 اور سکندر رضا 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ریان برل نے ناقابل شکست 37 رنز کی اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے پاتھم نسانکا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے کے بولرز بے بس ہو گئے۔ نسانکا نے صرف 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوشل مینڈس نے 25 رنز بنائے جبکہ کامل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، اور یوں سہ ملکی سیریز میں اپنی پہلی کامیابی یقینی بنائی۔

Exit mobile version