گلگت بلتستان حکومت تحلیل ، جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگران وزیراعلیٰ مقرر، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابات ہوں گے

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ رات 12 بجے حکومت تحلیل ہوگئی۔ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد امور باقاعدہ طور پر نگراں حکومت کے سپرد کر دیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ آئندہ انتخابات کے شفاف انعقاد اور عبوری حکومتی امور کی نگرانی کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے، جبکہ نئی نگران کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی۔

Exit mobile version