ن لیگ کو سادہ اکثریت مل گئی مگر پیپلزپارٹی پر انحصار برقرار رہے گا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر بھی سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے، تاہم پارٹی کی حکمتِ عملی میں پیپلزپارٹی پر انحصار برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کا اٹوٹ انگ ہے اور آئندہ بھی ساتھ چلنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں شرکت ان کے مثبت رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سیاسی ماحول کچھ بھی ہو، ملک میں امن و امان کے لیے اتحاد ضروری ہے، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروائی جائے تاکہ دہشت گردی سمیت اہم معاملات پر پالیسی اور رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے تمام نشستوں سمیت این اے 18 ہری پور کا میدان بھی مار لیا۔

Exit mobile version