برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ میں ریل کے کرائے آئندہ برس سے منجمند رہیں گے، جب کہ یہ فیصلہ مارچ 2027 تک نافذ العمل ہوگا۔ اس پالیسی کے تحت ریگولیٹڈ ریل کرائے، جن میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن شامل ہیں، بدستور محفوظ رہیں گے اور ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے مسافروں کو مختلف روٹس پر سفر کے دوران 300 پاؤنڈ تک کی بچت ممکن ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ 2025 میں انگلینڈ میں ریل کرایوں میں 4.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد صارفین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے یہ نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت کا انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان
