نومبر 2, 2026

پختون تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی جماعت اسلامی کی مرکزی اور علاقائی قیادت سے اہم ملاقات

گجرات (ارشد علی) لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں پختون تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر خان، صدر انجمن تاجران باجوڑ پختون اتحاد گجرات عزیز گل حسن خیل اور معزز تاجر رہنما حاجی طورگل پر مشتمل وفد نے جماعت اسلامی کی مرکزی اور علاقائی قیادت سے اہم ملاقات کی وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ صاحب، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم صاحب اور صدر پاکستان بزنس فورم حاجی اسلم جاوید صاحب سے خصوصی ملاقات کی، جس میں پنجاب خصوصاً گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر شہروں میں مقیم پختون برادری کو درپیش سماجی، کاروباری اور انتظامی مسائل تفصیل کے ساتھ زیرِ بحث لائے گئے پختون تاجر قیادت نے وفد کی جانب سے پختون کمیونٹی کے مسائل، پولیس رجسٹریشن، کاروباری مشکلات، رہائشی رکاوٹوں اور شناختی مسائل کے حوالے سے جامع گفتگو کی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیاجماعت اسلامی اور پاکستان بزنس فورم کے تمام رہنماؤں نے پختون کمیونٹی کی محنت، کردار اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور پختونوں کے مسائل کو صوبائی و مرکزی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔ملاقات کا اختتام باہمی تعاون، رابطہ کاری کے تسلسل اور پختون تاجر برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کے عزم پر ہوا