پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی سوانح عمری کے ذریعے شائقین کے سامنے میچ فکسنگ اور دیگر اہم انکشافات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں سرفراز نواز نے کہا کہ وہ وہ سچائیاں منظرِ عام پر لانے جا رہے ہیں جو برسوں سے چھپی ہوئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ لمحے ہیں جب وہ اُس خفیہ دنیا کے پردے اٹھا رہے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک چھپا رکھا تھا۔ سرفراز نواز نے کہا کہ وہ اکیلے اُن لوگوں کے خلاف کھڑے ہیں جو خاموشی سے کھیل کو اپنے مفاد کے لیے تبدیل کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوانح عمری میں یہ سب کچھ شامل کیا جائے گا جو دوسروں نے کبھی کہنے کی ہمت نہ کی۔





