کھاریاں ( طاہر اقبال سے ) پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کے سلسلے میں گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی سکول کھاریاں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکل کھاریاں کے اساتذہ کو ٹیبلٹس اور ضروری کٹس تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد فضائل اختر تھے، جنہوں نے اس موقع پر اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سروے کی شفافیت کے لیے آگاہی فراہم کی۔ ٹیچر سپروائزر عابد شہزاد اور اربن یونٹ کے سپروائزر نعمان عارف بھی تقریب میں موجود تھے اور اساتذہ کی معاونت کے لیے سرگرم رہے۔
اس اقدام کا مقصد سروے کے عمل کو مؤثر، بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کرنا ہے تاکہ تعلیمی ڈیٹا کی درستگی اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ اساتذہ نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور وعدہ کیا کہ وہ سروے میں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔





