نونانوالی (ڈاکٹر غلام شبیر) چوہدری محمد اصف چیچی کے والد، وہدری محمد اشرف چیچی ، محمد ارشد، چوہدری محمد صفدر اور محمد اختر کے بڑے بھائی ، چوہدری فیصل فاروق و چوہدری یاسر فاروق کے ماموں، حاجی محمد اقبال چیچی اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پا گئے۔
حاجی محمد اقبال چیچی کی نماز جنازہ 23 نومبر بروز اتوار بوقت دو بجے مرکزی جنازہ گاہ نونانوالی میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
قل شریف کا پروگرام 25 نومبر بروز منگل بوقت صبح 9 بجے سے 11 بجے تک مرکزی جامع مسجد فاروقیہ نونانوالی میں منعقد ہوگا، 11 بجے دعائے مغفرت کی جائے گی۔
