منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر کی زیر نگرانی چناب ٹیکنیکل کالج میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں پرنسپل انجینئر عامر شہزاد، وائس پرنسپل ظہیر احمد سمیت اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم عرفان نواز رانجھا نے طلبہ و اساتذہ کو ٹریفک قوانین، گاڑی کی قبل سفر تیاری، کیبن ڈرل اور 360° چیک، بلائنڈ اسپاٹ کلیئرنس، محفوظ فاصلے، ہیلمٹ کے لازمی استعمال، لائسنس کے حصول کے طریقہ اور “رکیں، تازہ دم ہوں اور بحفاظت پہنچیں” کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اساتذہ و طلبہ سے اپیل کی گئی کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔ اختتام پر ٹریفک آگاہی لیکچر اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔





