اکتوبر 29, 2026

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 452 افراد کی ویری فکیشن اور چیکنگ

جہلم: ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر جہلم پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا کامیاب انعقاد کیا۔ ضلع کے 18 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 452 افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی اور چیکنگ کی گئی۔

سرچ آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے ساتھ اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کے ساتھ گاڑیوں اور شہریوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے ذریعے ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اور شرپسندوں کو مذموم عزائم پر عمل کرنے سے روکنا ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔