اکتوبر 29, 2026

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: زمبابوے کی سری لنکا پر شاندار 67 رنز سے فتح

راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔ برائن بینٹ 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 47 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکن کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 جبکہ رچرڈ ناگاراوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔