اکتوبر 29, 2026

سب انسپکٹر چوہدری محمد اکرم بوسال کے بڑے بھائی چوہدری باطی خاں بوسال کا ختم قل ، اہل علاقہ کی بھرپور شرکت

پھالیہ (بیورو چیف) سب انسپکٹر تھانہ بھاگٹ چوہدری محمد اکرم بوسال کے بڑے بھائی چوہدری باطی خاں بوسال کا ختم قل دارہ لکاں بوسال سُکھا نزد گوجرہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کیا گیا جس میں نامور مذہبی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات ،بیوروکریٹس، پولیس افسران، معززین علاقہ ،سول سوسائٹی ، نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے ختم قل نے حاجی باطی خاں کی وفات بوسال برادران کےلیے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص، ملنسار، اعلیٰ ظرف کے مالک تھے۔ ان خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ معزز مہمانوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کےلیے فاتحہ خوانی کی۔ چوہدری محمد اکرم بوسال ودیگر بوسال برادران نے دکھ کی اس گھڑی میں اظہار تعزیت کے لیے آنے والے دوست احباب عزیز واقارب کا شکریہ ادا کیا ۔