سی ای او ہیلتھ گجرات کا یونین کونسل برنالی کا دورہ، خسرہ و روبیلا مہم کا جائزہ

نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات، ڈاکٹر سید عطاءالمنعم نے یونین کونسل برنالی کا دورہ کیا جہاں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران کمیونٹی آؤٹ ریچ ٹیم کو منصوبے کے مطابق فیلڈ میں متحرک پایا گیا، جبکہ ویکسینیشن کا عمل مکمل طور پر ایس او پیز کے مطابق جاری تھا۔ اس کے علاوہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

ڈاکٹر سید عطاءالمنعم نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ خسرہ و روبیلا جیسے مہلک امراض کے خاتمے کے لیے مربوط اور منظم کوششیں ناگزیر ہیں۔

Exit mobile version