آزاد کشمیر کی اسمبلی آج دوپہر 3 بجے مظفرآباد میں اجلاس میں چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے انہیں 35 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں اور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیرِ اعظم منتخب ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 27 ووٹ درکار ہیں۔





