کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں بار روم میں نوجوان قانون دان سرشار حسین ہاشمی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں امیدوار صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جو انہیں پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے کی خوشی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران کیک کاٹا گیا، پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور سرشار حسین ہاشمی ایڈووکیٹ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
سرشار حسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں تمام معزز وکلاء اور ساتھیوں کا بھرپور محبت اور حوصلہ افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب میں خواتین وکلاء نے بھی شرکت کی جن میں سیدہ ماریہ سرشار ایڈووکیٹ، زکیہ رسول مغل ایڈووکیٹ، شبانہ یونس ایڈووکیٹ، فضاء چودھری ایڈووکیٹ، سجیلا سعدیہ ایڈووکیٹ، ماریہ رستم چودھری ایڈووکیٹ, مازیہ گلشن حسن ایڈووکیٹ، کنزہ ایڈووکیٹ، مصباح یونس ایڈووکیٹ اور ارم شہزادی ایڈووکیٹ شامل تھیں۔ تقریب کا ماحول خوشی، احترام اور پیشہ ورانہ بھائی چارے سے بھرپور رہا۔





