منڈی بہاوالدین: مرکزی قبرستان کندھانوالہ میں تدفین کے لیے جگہ کا سنگین بحران بدستور برقرار

منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) مرکزی قبرستان کندھانوالہ میں تدفین کے لیے جگہ کا سنگین بحران بدستور برقرار ہے۔ شہریوں کے مطابق بلدیہ نے 1998ء میں قبرستان کی کمرشل اراضی کروڑوں روپے میں فروخت کی تھی تاکہ نئی جگہ خرید کر قبرستان کی توسیع کی جاسکے، مگر یہ رقم دیگر منصوبوں میں استعمال ہونے سے آج تک قبرستان کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں، مگر اس کے باوجود بلدیہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور منتخب اراکین اسمبلی کی جانب سے مسلسل غفلت اور عدم توجہ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں نے اس بے حسی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جاتے ہیں جن میں کمیشن مافیا کے مفادات وابستہ ہوتے ہیں، جبکہ عوامی ضرورت کے اس اہم ترین مسئلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انجمن اتحادِ شہریان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان اختر اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مرکزی قبرستان کندھانوالہ کے لیے جگہ خریدی جائے، تاکہ لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین عزت و احترام کے ساتھ کرنے کی سہولت میسر ہو سکے۔

Exit mobile version