اکتوبر 29, 2026

ضلع گجرات کو دی گئی 28 الیکٹرک گرین بسوں کے سٹینڈز اور سٹاپس کے ٹینڈرز کل وصول کیے جائیں گے ، ڈنگہ ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے روٹس شامل نہیں

ڈنگہ: ضلع گجرات کو دی گئیں 28 الیکٹرک گرین بسوں کے سٹینڈز اور سٹاپس کے ٹینڈرز کل وصول کیے جائیں گے ڈنگہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے روٹس شامل نہیں کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ضلع گجرات کو دی گئ 28 الیکٹرک گرین بسوں کے لیے بس سٹینڈز اور سٹاپ کی تعمیر کے لیے کل مورخہ 17 نومبر بروز سوموار میونسپل کارپوریشن گجرات, میونسپل کمیٹی لالا موسیٰ, میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں اور میونسپل کمیٹی کنجاہ میں دن بارہ بجے کنٹریکٹرز سے ٹینڈرز وصول کیے جائیں گے۔تمام کارپوریشن اور کمیٹیز میں انفراسٹرکچر انجینئرنگ برانچز میں ٹینڈرز وصول کیے جائیں گے یاد رہے کہ ان میں ڈنگہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر شامل نہیں کیے گئے کیوں کہ تاحال کوئی الیکٹرک بس ان روٹس پر چلانے کے لیے منظور نہیں ہوئی ہے ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کے تمام روٹس پر ٹوٹل 36 سٹاپ ہیں جہاں بسیں رکیں گی ان میں ڈنگہ شامل نہیں