منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایات پر سی آئی اے سٹاف کی ایک اہم اور خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود کی زیر صدارت ہوئی، جس میں ضلع سے جرائم کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈرگز کی روک تھام، ناجائز اسلحہ کے خاتمے اور پولیس اسٹاف کی باہمی تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور منشیات فروشوں و سپلائرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جائیں گی۔
ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور غیر قانونی ہتھیار قبضے میں لینے کی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تفتیش میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کی جائے تاکہ عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو۔
ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ضلع منڈی بہاءالدین کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کر کے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔





