کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد دفتر کے سٹاف کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے تمام ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ چوہدری احسان ظفر سندھو نے کہا کہ دفتر میں آنے والے تمام سائلین کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کیا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے واضح ہدایت دی کہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شفافیت و عوامی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔





