منڈی بہاءالدین: ڈی او انڈسٹریز رانا سعید کا رائیکے فلور اینڈ رائس ملز پھالیہ کا اچانک دورہ، کنڈا سیل

منڈی بہاءالدین، (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی او انڈسٹریز رانا سعید نے رائیکے فلور اینڈ رائس ملز پھالیہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی او انڈسٹریز نے رائس اینڈ فلور ملز کے کمپیوٹرائزڈ کنڈا کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کمپیوٹرائزڈ کنڈا کے ایکسل لوڈ مینجمنٹ ایپ استعمال نہ کرنے اور آن لائن اندراج نہ کرنے پر کنڈا مالک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رائیکہ فلور ملز کے کنڈا کو سیل کر دیا۔ ڈی او انڈسٹریز رانا سعید کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ملز کے کنڈا جات کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے، جو بھی کنڈا مالک ایکسل لوڈ مینجمنٹ ایپ استعمال نہیں کرے گا اور آن لائن اندراج نہ کرے گا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version