قومی اسمبلی کا اجلاس آج کچھ دیر بعد، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی ، اپوزیشن کا بائیکاٹ برقرار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج کچھ دیر بعد شروع ہوگا، جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ آج کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے، جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اسی اجلاس میں حکومت کی جانب سے دو نئے تعلیمی اداروں کے قیام سے متعلق بل بھی پیش کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کی تھی، جس کے حق میں 64 ووٹ آئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Exit mobile version