چک خواجہ: محمد بشیر کلیار مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم قل کی دعائیہ تقریب منعقد

چک خواجہ (نمائندہ خصوصی) بیوروچیف روزنامہ سٹی 53 نیوز کھاریاں مولانا قاری نصیر احمد کلیار ، مولانا شبیر احمد کلیار ،چوہدری احسان اللہ کلیار ، چوہدری صغیر رضا کلیار اور غلام سرور کلیار کے والدِ محمد بشیر کلیار مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب و ختم قل شریف کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں معروف علمائے کرام حضرت علامہ مولانا اصغر توحیدی، علامہ اقبال چشتی اور حافظ عثمان شریف جلالی نے فلسفۂ موت و حیات کے موضوع پر پرمغز، مدلل اور روح پرور خطابات کیے۔

علمائے کرام نے اپنے بیانات میں کہا کہ مرحوم کے صاحبزادوں نے اپنی زندگی دینِ متین کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے، جو ان کے والدین کے لیے صدقۂ جاریہ ہے۔

خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر مفتی عمر شریف جلالی نے کیا، جبکہ اس موقع پر جماعتِ جلالیہ کھاریاں کے جنرل سیکریٹری مولانا اختر نورانی جلالی، کارکنان، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version