کھاریاں (اصغر علی منہاس) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ منڈی بہاوالدین ڈاکٹر عابد یوسف نے چک خواجہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مولانا شبیر احمد کلیار اور قاری نصیر احمد کلیار کے والدِ محترم محمد بشیر کلیار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عابد یوسف نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ
محمد بشیر کلیار مرحوم ایک باوقار، نیک سیرت اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی عدل و انصاف کے فروغ، سماجی بھلائی اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر عابد یوسف نے کلیار فیملی، اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ (آمین)





