الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کا “بنو قابل پروگرام” 25 اکتوبر کو ہوگا، 20 ہزار طلبہ کی شرکت متوقع

گجرات (نمائندہ خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام “بنو قابل” 25 اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے اولڈ رن وے، ایئرپورٹ چوک، گجرات میں منعقد ہوگا۔

فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق، پروگرام میں ضلع بھر سے تقریباً 20 ہزار طلبہ و طالبات کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن گجرات ساجد شریف نے کہا ہے کہ "بنو قابل پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند، خود مختار اور عملی زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے نوجوان نسل کی تعمیر و ترقی کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ گجرات کی تاریخ کا ایک مثالی پروگرام ثابت ہوگا، جس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، اسکل ڈیولپمنٹ، اور قیادت سازی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے تمام میڈیا نمائندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس پروگرام کی کوریج کے لیے تشریف لائیں تاکہ نوجوانوں کی تربیت اور خود انحصاری کے اس مثبت پیغام کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔

Exit mobile version