وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان ، سیلاب متاثرین کی بحالی کا آغاز، 100 ارب روپے مختص

اوکاڑہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کسی سے کوئی امداد نہیں مانگی، نہ ہی رونا دھونا مچایا۔

اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں "فلڈ کارڈ” کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج سے سیلاب متاثرین کی باقاعدہ بحالی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق سیلاب متاثرین کا 70 فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے اور جب تک مکمل شفاف سروے نہیں ہوگا، وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ 15 اضلاع میں متاثرین کو چیک کی تقسیم شروع کی جارہی ہے، اس مقصد کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرین کے علاوہ کسی کو ایک پیسہ نہیں ملے گا، کرپشن کے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے بیرونی دنیا سے کوئی مدد نہیں مانگی تاکہ پنجاب کے عوام کی عزت نفس قائم رہے۔ "میرے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

Exit mobile version