پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے وینکوور اوپن جیت کر پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا ہے۔

اشعب عرفان نے فائنل میں انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کے خلاف انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تین۔صفر (3-0) سے فتح حاصل کی۔ یہ میچ مجموعی طور پر 43 منٹ تک جاری رہا، جس کے سیٹ اسکور کچھ یوں رہے:

پہلا سیٹ: 11-9

دوسرا سیٹ: 11-1

تیسرا سیٹ: 11-5

ٹورنامنٹ کی میزبانی کینیڈا کے شہر وینکوور نے کی، جب کہ مجموعی انعامی رقم 31,250 امریکی ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔

یہ کامیابی نہ صرف اشعب عرفان کے ذاتی کیریئر کے لیے سنگِ میل ہے بلکہ پاکستانی اسکواش کے لیے بھی حوصلہ افزا علامت ہے، جو ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Exit mobile version