ڈنگہ (کرائم رپورٹر) پکار 15 پر کال کی جھوٹی اطلاع۔ تفصیلات کے مطابق ثوبیہ بی بی زوجہ خرم شہزاد سکنہ محلہ لوکڑی مکڑاں ڈنگہ نے 15 پر کال کی کہ میرے گھر میں برآمدے میں پڑے بکسے میں سے 4 تولے سونا‘ 6 لاکھ روپے نقدی اور 2 عدد موبائل فون چوری ہو گئے ہیں۔ بکسے کو تالا بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔ 15 نے اطلاع ملنے پر انچارج پولیس چوکی غازی ڈنگہ سب انسپکٹر ملک امتیاز حسین نفری کے ہمراہ موقع پر گئے دریافت عمل میں لانے پر گھر سے چوری ہونا ثابت نہ ہو سکا۔ حالات و واقعات سے کال جھوٹی ثابت ہوئی جو کہ کالر ثوبیہ بی بی اپنی نند شہلہ نورین وغیرہ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروانا چاہتی تھی۔ گردونواح سے بھی کسی نے چوری کے واقعہ کی تصدیق نہ کی لہٰذا ثوبیہ بی بی نے 15 پر غلط اور بے بنیاد کال کر کے جرم 29 ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کا ارتکاب کیا جس پر اس کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں پرچہ درج کر لیا گیا۔
ڈنگہ: پکار 15 پر جھوٹی اطلاع،خاتون کے خلاف مقدمہ درج
