خیبر پختونخوا: انٹیلی جنس آپریشن میں 17 دہشت گرد مارے گئے، ایک بنگلہ دیشی شہری بھی شامل

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کو ملا نذیر گروپ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی حصہ لے رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی میں 17 بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران درشہ خیل علاقہ میں فتنہ الخوارج گروپ کے 7 سے 10 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت کے بعد معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک فرد بنگلہ دیشی شہری تھا، جس کے قبضے سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ تحقیقاتی حکام نے بتایا کہ یہ افراد مبینہ طور پر تبلیغی مقاصد کے لیے افغانستان گئے تھے اور وہاں شدت پسند گروہوں کے نیٹ ورک سے وابستہ ہو گئے۔

مزید یہ کہ حکام نے بتایا کہ ماضی کی آپریشنز میں بھی 2 سے 3 بنگالی شہری مارے جا چکے ہیں۔ رپورٹ ہے کہ بنگلہ دیشی حکام نے اس واقعے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گرد پاکستان میں مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، اور یہ آپریشن غیر قانونی عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Exit mobile version