لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 26 اور 27 ستمبر کو کی گئی جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد مُلا نذیر گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور بھارتی پراکسی نیٹ ورک کے لیے سرگرم تھے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے
