کھاریاں (طاہر اقبال سے) سی ای او ایجوکیشن ساہیوال محمد یاسین خان کے بھائی کے ختم قل کی تقریب میں شرکت کے لیے گجرات سے محکمہ تعلیم اور پنجاب ٹیچرز یونین کے نمائندگان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد ساہیوال پہنچا۔
وفد میں شامل معززین میں ڈائریکٹر ایجوکیشن گوجرانوالہ چوہدری محمد اورنگزیب، ڈی ای او وزیرآباد چوہدری محمد اظہر، ڈپٹی ڈی ای او وزیرآباد چوہدری محمد فاروق، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل کھاریاں چوہدری افتخار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز غلام عباس آزاد، اسامہ امتیاز، حارث بٹ اور اظہر چیچی شامل تھے۔

اس کے علاوہ سینئر کلرک باؤ محمد عرفان، صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات چوہدری ساجد نت، صدر یونین تحصیل سرائے عالمگیر چوہدری غلام مصطفی، نائب صدر ضلع گجرات ملک اعجاز جوڑا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع گجرات عاشق علی، صدر مرکز دولت نگر پنجاب ٹیچرز یونین اور جنرل سیکرٹری ضلع گجرات اکمل بشیر بھی وفد کا حصہ تھے۔
وفد نے محمد یاسین خان سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔





