اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بل ایوان میں پیش کیا، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ شوہر یا گھر کا کوئی فرد اگر بلا جواز خاتون کو گھر سے نکالے تو اسے 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جا سکے گی۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے جرم پر 2 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے، اور اس نوعیت کے مقدمات کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کریں گے۔ڈ پٹی اسپیکر نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا
