ہیلاں +پھالیہ (بیورو چیف) جنرل سیکرٹری ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال نے سپر فرینڈز اور بیسٹ فرینڈز،ہیلاں پریس کلب اور سوشل ویلفیئر ہیلاں کے عہدیداران کے ہمراہ ہنجیرہ مقبرہ شیخ علی بیگ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل،ارکان اسمبلی،محکمہ اوقاف،محکمہ آثارقدیمہ برسر اقتدار پارٹی رہنما ودیگر اربابِ اختیار سے عوامی مطالبے پر کہاکہ ہیلاں کی پہچان تاریخی مقبرہ ہنجیرہ کی تزئین وآرائش کیلیے فنڈز لگا کر اس تاریخی ورثے کی حفاظت کریں اور ہنجیرہ کے وسیع رقبے پر اہل علاقہ کیلیے بہترین فیملی پارک وتفریخی مقام بنایا جائے۔ صدر و جنرل سیکرٹری ہیلاں پریس کلب کی کال پر سیکرٹری فنانس اورمتحرک صحافی چوہدری صفدراقبال گھلو،معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مہر طیب،اورنوجوان سماجی و صحافی مہر وسیم نے F9,کے پلیٹ فارم اپنی مدد آپ کے تحت اور دیگر سماجی شخصیات کے تعاون سے وہاں صفائی اور پلانٹنگ کی ہے جس سے ہنجیرہ کی منہدوم حالت بہتر ہوئی ہے مگر یہاں سرکاری لیول پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل، ارکان اسمبلی، برسر اقتدار پارٹی رہنماؤں، محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف کی توجہ کا منتظر ہے اربابِ اختیار اس تاریخی ورثے مقبرہ شیخ علی بیگ المعروف ہنجیرہ کی تزئین وآرائش کیلیے فنڈز جاری کرواکے فوری کام شروع کروا دیں اور وسیع رقبے پر خوبصورت فیملی پارک بناکر اہل علاقہ کیلیے ایک تاریخی اور بہترین تفریحی تحفہ مہیا کریں۔جہاں آج کے پرفتن دور میں اہل علاقہ سکھ کا سانس لینے کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ سیر وتفریح کرسکیں۔
ہیلاں:، تاریخی مقبرہ ہنجیرہ کی تزئین وآرائش کر کے اس تاریخی ورثے کی حفاظت کی جائے: جنرل سیکرٹری ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال
