این ڈی ایم اے کا ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ تونسہ بیراج، گڈو، مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں، جس سے اگلے چند روز میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

🔹 13 تا 15 اگست کے دوران بارش کا شیڈول:

بارشوں کا نیا سلسلہ 13 سے 15 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے، جو درج ذیل علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے:

این ڈی ایم اے کے مطابق ان بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ ہے، جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں اور پیر پنجال کے نالوں میں بھی طغیانی متوقع ہے۔

🔸 خیبر پختونخوا میں بھی الرٹ جاری

ان علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشوں اور آندھی کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

🔹 گلگت بلتستان بھی متاثر ہونے کا خدشہ

مزید یہ کہ ہنزہ، شگر اور گانچھے میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔
دریائے ہنزہ، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کی ہدایت:

Exit mobile version