منڈی بہاﺅالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ضلع بھر میں پیرافورس نے تجاوزات کے خلاف کام شروع کردیا عرصہ دراز سے تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ رکھے تھے جس کے خلاف اب حکومت پنجاب کی طرف سے پیرا فورس نے ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی ٹیمیں تشکیل دے کر اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔ جسے عوامی وسماجی حلقوں نے بھرپور سراہاہے اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کی تائید کی ہے یہ فورس عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کےلئے مکمل سرگرم عمل ہے۔ جس پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سب ڈویژنل آفیسر پیرا منڈی بہاﺅالدین تابش محمود بٹ نے کہا کہ ضلع بھر میں مکمل امن و امان کی بحالی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن اور کارروائیوں کا سلسلہ بلا کسی سفارش و رکاوٹ کے جاری رہے گا۔ فورس کا ہر جوان حکومت پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے متحرک ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ مشن کسی صورت فلاپ نہ ہوگا یہ فورس ضلع بھر میں بلکہ دیہاتوں کی سطح پر بھی تجاوزات فری ایریا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور اس ضمن میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے ٹیمیں تشکیل دے کر باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور بازاروں میں بھی دوکاندار حضرات کو وارننگ دے دی گئی ہے ۔ انشاءاللہ جلد یہ ضلع تجاوزات سے پاک ہوگا اور حکومت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ عوام الناس سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔
ضلع میں پیرافورس نے تجاوزات کےخلاف کام شروع کردیا ، عوام کی سہولت کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھائیں گے: تابش بٹ
