وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی قفقاز کے خطے میں دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔شہباز شریف نے اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن عمل میں سہولت کاری اور ثالثی کے کردار کو بھی سراہا۔یہ امن معاہدہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں طے پایا، جس کا مقصد جنوبی قفقاز کے علاقے میں تعاون اور امن کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم
