جولائی 28, 2026

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست خالی قرار ، نوٹیفکیشن جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد قائد حزب اختلاف کے عہدے کو باضابطہ طور پر خالی قرار دے دیا ہے۔ یہ اقدام الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شبلی فراز کی نااہلی کا اطلاق 5 اگست سے مؤثر ہے، اور اسی تاریخ سے اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تصور کی جائے گی۔


نااہلی کا پس منظر

الیکشن کمیشن نے حالیہ فیصلے میں شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے نو ارکان پارلیمنٹ کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں سزا یافتہ قرار دیتے ہوئے انہیں عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ اس کے بعد ان تمام کی پارلیمانی نشستیں بھی خالی قرار دی گئیں۔


عدالتی کارروائی اور حکم امتناع

شبلی فراز اور عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔فی الحال، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست خالی ہے اور نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے مشاورتی عمل متوقع ہے