انگلینڈ (City53News) انگلش ون ڈے کپ میں پاکستانی کرکٹر امام الحق نے یارکشائر کی جانب سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی۔ امام الحق نے 130 گیندوں پر 159 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، جس میں 20 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ان کی اس شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ امام الحق کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کی ذاتی مہارت کا مظہر ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی باعث فخر ہے۔
انگلش ون ڈے کپ میں امام الحق کی شاندار سنچری
