منڈی بہاؤالدین: آج بعد از نماز جمعہ تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سویہ، تحصیل منڈی بہاؤالدین کی باڈیز مکمل ہو گئیں۔ اس موقع پر حافظ نوید کو صدر جبکہ علی رضا کو ناظم منتخب کیا گیا۔تحصیل کی جملہ قیادت بشمول ساجد محمود چیمہ ،

حافظ محمد شبیر اور ڈاکٹر فیاض نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کی آمد پر خصوصی تشکر کا اظہار کیا گیا۔نو منتخب عہدیداروں کو اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مشن مصطفوی کی راہ میں استقامت اور کامیابی حاصل کریں۔ آمین۔