جون 2, 2026

جشن آزادی و معرکہ حق اسپورٹس ایونٹس کا ڈی ایس او حیدرآباد مریم کیریو کی نگرانی میں شاندار انعقاد

محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام ایونٹس کا کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے اولمپک مشعل روشن کرکے افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ذین العابدین میمن،ریجنل ڈائریکٹر کالجز مصطفی کمال پٹھان نے فاتحین میں ٹرافیاں اور آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کیں

حیدرآباد(پرویز شیخ) جشن آزادی پاکستان و معرکہ حق 2025 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حیدرآباد مریم کیریو کی زیر نگرانی اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز سے جاری ہے جس بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، فٹبال، تھروبال، پنچک سلت، والی بال، ہاکی، ایتھلیٹکس بوائز و گرلز، کبڈی مینز اور ٹگ آف وار گرلز ایونٹ منعقد کیے گئے ایونٹ میں بڑی تعداد میں حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس ایونٹس کا افتتاح کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کیا جبکہ اس موقع پر پرنسپل پبلک اسکول حیدرآباد اقبال میمن، ڈی ایچ او حیدرآباد غلام حسین، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں افسران، مختلف کالجز کے پرنسپلز و ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن، سندھ و حیدرآباد اولمپک کے عہدیداران موجود تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر مریم کیریو نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پنچک سلت ، گرلز ٹگ آف وار، گرلز والی بال اور وہیل چیئر ریس اور 100 میٹر ریس فائنلز کا انعقاد کیا گیا جبکہ فٹبال اور تھرو بال کے باقائدہ مقابلوں کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے اولمپک مشعل روشن کرکے جشن کا باقائدہ افتتاح کیا۔ دوسری طرف حیدرآباد کلب میں ہورہے ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور کوڈی کوڈی ایونٹس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ذین العابدین میمن نے کیا اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اور ان کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے مذکورہ ایونٹس کے فائنلز کی تقریب کے مہمان اعزازی مصطفی کمال پٹھان ریجنل ڈائریکٹر کالجز حیدراباد کے ہمراہ ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حیدراباد مریم کیریو نے اپنے خطاب میں آئے ہوئے تمام مہمانوں، ایونٹس آرگنائزرز، سندھ و حیدرآباد اولمپک کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منسٹر اسپورٹس چیف سردار محمد بخش خان مہر، سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز ڈیپارٹمنٹ منور علی مہیسر اور ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق کی کاوشوں کو بہت سراہا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ریجنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر مصطفی کمال پٹھان، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز فائنینس پروفیسر محمد علی ملک، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو، ایسوسی ایٹ سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ، ایگزیکیٹیو ممبر عائشہ ارم، صدر حیدرآباد اولمپک خرم رفیع صدیقی، کووآرڈینیٹر محمد فیضان شیخ کے ہمراہ تھروبال، ٹگ آف وار، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، پنچک سلت، کوڈی کوڈی، فٹبال، ایتھلیٹکس، والی بال ایونٹس کی ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر شطرنج آرگنائزر سلیم اقبال، ہاکی آرگنائزر رضوان تنویر، والی بال آرگنائزر رمیز راجہ، ظہیرالدین، تھرو بال آرگنائزر عائشہ رزاق، قراة العین، ایتھلیٹکس آرگنائزر سید محمد ندیم، ٹگ آف وار آرگنائزر عائشہ ارم، انیلا مہوش، فٹبال آرگنائزر حمیرا راجپوت، کوڈی کوڈی آرگنائزر مظہرالدین خاصخیلی، بیڈمنٹن آرگنائزر شمس الدین، ٹیبل ٹینس آرگنائزر عبدالسمیع میمن، پنچک سلت آرگنائزر سہیل شیخ، نقاش احمد، پروگرام کمپیئر سابق سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد یاسین شیخ اور دیگر کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ ایونٹ منعقد کرنے میں متعلقہ محکمے اور انکے زمیداران کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حیدرآباد، ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد، حیدرآباد اولمپک، کھیلوں کی متعلقہ ایسوسی ایشنز و انکا ٹیکنیکل عملہ اور مختلف کالجز کے میل فیمیل ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کا تعاون شامل ہے۔ تقریب میں مریم کیریو کی جانب سے پروفیسر مصطفی کمال، پروفیسر محمد علی ملک، ڈی سی حیدرآباد ذین العابدین میمن کو اجرک اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں جبکہ بہترین کووآرڈینیٹرز اور بالخصوص بہترین کارکردگی پر محمد فیضان شیخ کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔ اس موقع پر پروفیسر عبدالحق، پروفیسر رفیق سومرو، فضل دین میمن، عطیہ مظفر، ریحانہ بھٹی، علیزہ شاہ، محمد اقبال، محمد امین، طارق توفیق، ریحان شیخ، محسن اسلام، سدرہ، رضوانہ وسیم، مسز ندیم،صنم بلوچ، ارحم، شبنم اور دیگر موجود تھے۔