جون 2, 2026

روس یوکرین جنگ بندی پیوٹن کے فیصلے پر منحصر ہے ؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں اور وہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے جو بن پڑا، کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 8 اگست تک امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر نئی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی روس اور یوکرین کے صدور سے ملاقاتیں زیر غور ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ادھر یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید اور پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات ہوئی، جس میں پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کو ممکنہ ملاقات کا میزبان قرار دیا اور کہا کہ کئی دوست ممالک اس کے لیے کوشاں ہیں