"
ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈوگ فورڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک دو ٹوک اور غیر معمولی بیان دیا ہے، جس میں انہیں کینیڈا کے عوام کی نظر میں "انتہائی ناپسندیدہ” سیاسی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ڈوگ فورڈ نے یہ بات ایک نیوز انٹرویو میں کہی، جہاں انہوں نے کہا:
"کینیڈین عوام ٹرمپ کو اس لیے ناپسند کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے سب سے قریبی شراکت دار ،یعنی کینیڈا کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے۔ ہم امریکہ کو صرف ہمسایہ نہیں بلکہ خاندانی رشتہ سمجھتے ہیں، اور جب کوئی اپنے قریب ترین رشتے کو نشانہ بناتا ہے تو دلوں میں شکایات پیدا ہوتی ہیں۔”
فورڈ کا اشارہ ان اقتصادی پالیسیوں کی جانب تھا جن کے تحت سابق صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر یکطرفہ تجارتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر اضافی محصولات شامل ہیں۔





