جون 2, 2026

بھارت اور اسرائیل کا دفاعی گٹھ جوڑ بے نقاب ، نیتن یاہو کی تصدیق

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارت نے "آپریشن سندور” میں اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔نیتن یاہو نے بھارت اور اسرائیل کے باہمی تعاون سے تیار کردہ باراک 8 دفاعی نظام کے استعمال کا بھی ذکر کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔مزید برآں، اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا اور بھارت کے درمیان ٹیرف تنازعہ پر بھی تبصرہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ نئی دہلی اس کا اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل، بھارت کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والے چوٹی کے ممالک میں شامل ہے۔ روس، فرانس اور امریکا کے بعد اسرائیل چوتھے نمبر پر آتا ہے۔یاد رہے کہ "معرکہ حق” کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے درجنوں اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروں کو کامیابی سے تباہ کر دیا تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان اس دفاعی تعاون کی جھلک پیش کرتا ہے