سید ذوالفقار حیدر کی زیر صدارت الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گجرات کا ہنگامی اجلاس، اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

گجرات (پ ر) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گجرات کا ہنگامی اجلاس سید ذوالفقار حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا شاکر بیگ مرزا نے سرانجام دئیے تلاو ت قرآن کریم سے باقاعدہ اجلاس کا آغاز کیا گیا جسمیں گجرات پریس کلب کے سینئر صحافیوں پر درج ہونیوالے بوگس مقدمہ، انتظامیہ کیساتھ ہونیوالی گفت و شنید بارے ممبران کو تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کیلئے اُٹھائے جانیوالے اقدامات بارے اعتماد میں لیا گیا اورآگاہ کیا گیا کہ ذوالفقار حیدر کومحکمہ صحت کے دفتر میں حبس بے جا میں رکھنے، زدو کوب کرنے، تھانہ میں صحافیوں پر دھاوا بولنے پرمقدمہ اندراج و قانونی کارروائی کیلئے باقاعدہ سیشن کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں رٹ دائرکر دی گئی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا سینئر صحافیوں پر ہونیوالے بوگس مقدمہ کے اخراج تک کسی بھی تقریب کی کوریج نہیں کریگی اور نہ ہی اپنے موقف پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ضلعی انتظامیہ صحافیوں کیساتھ الجھانے والے کرداروں کا تعین کرے اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاء المعنم، ڈی ایچ او ڈاکٹر اعتراز کا تبادلہ کرے اجلاس میں آ اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا ممبران نے نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او رانا عمر فاروق کو ویلکم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، سابق صدر سید نوید شاہ، صدر الیکٹرانک میڈیا سید ذوالفقار شاہ، رانا شہزاد پر درج بوگس مقدمہ کو غیر جانبدارانہ انکوائری کرواتے ہوئے خارج کرینگے اور تھانہ میں اعلیٰ آفیسران کی موجودگی میں صحافیوں پر دھاوال بولنے والے شر پسندوں کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائیں گے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں اجلا س میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان عناصر کیخلاف ایکشن لیں جنہوں نے صحافی برادری اور انتظامیہ کو درمیان پیشہ وارانہ تعلقات کو خراب کرنیکی ساز ش کی، ذمہ ادران کو باور کروایا گیا کہ گجرات پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی گجرات کی فضاء کو خراب کرنیکی کوشش نہ کی اور اگر کسی فرد یا ادارے نے ایسا کرنیکی کوشش کی تو ضلع کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کیلئے گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا مثبت کردار ادا کیا، اجلاس میں صدر گجرا ت پریس کلب عبدالستارمرزا(ایکسپریس نیوز)، سابق صدر سید نوید شاہ (دنیا نیوز)، راجہ ریاض احمد راسخ (جیونیوز)،رانا شہزاد (24نیوز)، سعید احمد چوہدری (نیو نیوز)، اعجاز احمد شاکر (آج ٹی وی)، شاکر بیگ مرزا (ابتک نیوز) سید عابد علی (روز نیوز)، نواز ش علی نوازش (بول نیوز)، مرزا یونس (سیون نیوز)، عرفان حفیظ کھوکھر (ہم نیوز)،شاہد بشیر کمبوہ (اُردو پوائنٹ)، ذوالفقار علی باجوہ (سب تک نیوز)، مرزا اویس بیگ (365نیوز)، محمد زاہد (دن نیوز)، رانا نذیر (نیو میٹرو نیوز)، عبدالسلام مرزا (سنو ٹی وی)، انجم شہزاد (چینل فائیو)، محمد عمر (پبلک نیوز) دیگر شریک تھے

Exit mobile version